Sufinama
Shah Abdul Qadir Badayuni's Photo'

شاہ عبدالقادر بدایونی

1837 - 1901 | بدایوں, بھارت

تاج الفحول کے خطاب سے معروف، خانقاہ قادریہ، بدایوں کے سجادہ نشیں

تاج الفحول کے خطاب سے معروف، خانقاہ قادریہ، بدایوں کے سجادہ نشیں

شاہ عبدالقادر بدایونی کا تعارف

سلسلہ نسب اس طرح ہے، عبدالقاد بن سیف اللہ المسلول فضل رسول بن عین الحق عبدالمجید بن عبدالحمید، آپ کی رسمِ تسمیہ خوانی آپ کے جد محترم نے فرمائی، بعدِ ازاں تعلیم کا سلسلہ شروع ہوا مولانا نور احمد نے کمالاتِ علمیہ میں آپ کو معراج کمال تک پہنچایا، اس کے بعد آپ نے مولانا فضل حق خیرآبادی سے شرف تلمذ حاصل کیا، فضل حق کے شاگردوں میں چار شاگرد عناصرِ اربعہ مانے جاتے تھے مگر تاج الفحول کا نام ان میں بھی سرِ فہرست تھا کیوں کہ تین شاگرد تو کسی خاص فن میں وحید عصر تھے مگر تاج الفحول کا تبحر جملہ علوم و فنون میں تھا، بعد فراغ علوم عقلیہ و نقلیہ سندِ اجازت حدیث اپنے والدسے لی اورمکۃ المکرمہ میں شیخ جمال عمر مکی سے سندِ حدیث حاصل کی، اپنے والد سیف اللہ المسلول شاہ فضلِ رسول بدایونی کے دستِ پربیعت ہوئے اور اجازت وخلافت سے سرفراز ہوئے۔

موضوعات

Recitation

بولیے