हसन बसरी के सूफ़ी उद्धरण
آدم کی آزمائش کھانے میں تھی اور یہ تمہاری آزمائش بھی قیامت کے دن تک ہے، یہ حضرت محمد پاک کی نصیحت ہے کہ انسان اپنی نفسانی خواہشات کو بھوک اور پیاس کے ذریعے کمزور کرے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
اگر تو چاہتا ہے کہ دیکھے کہ تیرے بعد تیری دنیا کیسی ہوگی تو تُو دیکھ لے گا کہ دوسرے مرنے والوں کے بعد ان کی دنیا کیا بنی۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
جو کام حکمت سے خالی ہو وہ آفت ہے، جو خاموشی حکمت سے خالی ہے وہ غفلت ہے، جو نظر حکمت سے خالی ہے وہ ذلت ہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
آخر زمانہ میں ایسے لوگ ہوں گے جو دنیا کمانے کے لیے علم پڑھیں گے، اس میں خدا کی یہ حکمت ہوگی کہ علم معدوم نہ ہو اور وہ بے عمل عالم قیامت کے روز اپنے علم کو اپنے لیے وبال پائیں گے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
تنگ دست کو حقیر نہ جانو کیوں کہ جب قیامت کے دن تنگ دست خدا کے حضور میں پیش ہوگا۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
جو شخص خدا کی اطاعت کرتا ہے اسے دوست رکھو، کیوں کہ صالح شخص کو دوست رکھنا حق تعالیٰ کو دوست رکھنا ہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
تم اگر دیکھو کہ زاہد یا عالم دنیا دار امیروں سے اپنی تعریف سن کر خوش ہوا ہے تو جان لو کہ بڑا ہی ریا کار ہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
جو شخص دنیا میں رہ کر دنیا کی محبت سے بچتا رہے اس نے اپنے آپ کو بھی فائدہ پہنچاپا اور دوسروں کو بھی۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
آدمی بے چارہ ایسے مکان اور سرائے پر راضی ہوا ہے جس کے حلال کا حساب دینا ہوگا اور جس کے حرام کا عذاب سہنا ہوگا۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
میں نے کسی شخص کو نہیں دیکھا کہ اس نے دنیا طلب کی ہو اور اسے عاقبت بھی مل گئی ہو لیکن جس نے عاقبت طلب کی خدا نے اسے دنیا بھی عطا کر دی۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
لوگ تین طرح کے ہیں۔
ایک مرد مرد ہے، ایک مرد آدھا مرد ہے اور ایک مرد بالکل مرد نہیں، مردِ کامل وہ ہے جو صاحبِ رائے اور مشورہ ہے اور وہ جو نصف مرد ہے وہ وہ ہے کہ اس کی اپنی رائے ہے لیکن وہ مشورہ نہیں لیتا اور تیسرا وہ ہے کہ نہ وہ خود صاحبِ رائے ہے نہ کسی سے مشورہ لیتا ہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया
کتے میں دس ایسی عمدہ خصلتیں ہیں کہ وہ مؤمن میں ہونی چاہئیں۔
وہ بھوکا رہتا ہے یہ آداب صالحین سے ہے اور تھوڑی چیز پر بھی قناعت کرتا ہے یہ علامت صابرین سے ہے، اس کا کوئی مکان نہیں ہوتا یہ علامت متوکلین سے ہے، وہ رات کو بہت کم سوتا ہے یہ صفت شب بیدارانِ محبین سے ہے، جب مرتا ہے کوئی میراث نہیں چھوڑتا یہ صفت زاہدین سے ہے، وہ اپنے مالک کو نہیں چھوڑتا گو وہ اس پر جفا کرے اور اس کو مارے یہ علامت مریدان صادقین سے ہے، ادنیٰ جگہ پر ہی راضی ہو جاتا ہے یہ علامت متواضعین سے ہے، اس کے مکان پر اگر کوئی دوسرا غالب ہو جاتا ہے تو اس کو چھوڑ دیتا ہے اور دوسری جگہ چلا جاتا ہے اور یہ راضین کی علامت ہے، اس کو ماریں اور پھر ٹکڑا ڈالیں تو فوراً آجاتا ہے مار کا کینہ نہیں رکھتا یہ علامت خاشعین سے ہے، کھانا سامنے رکھا ہوا دیکھتا ہے تو دور بیٹھا ہوا تکتا ہے یہ علامت مساکین سے ہے، کسی مکان سے کوچ کر جاتا ہے پھر اس کی طرف التفات نہیں کرتا یہ علامت مخرونین سے ہے۔
-
शेयर कीजिए
- सुझाव
- प्रतिक्रिया