Sufinama
Amir Khusrau's Photo'

امیر خسرو

1253 - 1325 | دہلی, بھارت

خواجہ نظام الدین اولیا کے چہیتے مرید اور فارسی و اردو کے پسندیدہ صوفی شاعر، ماہر موسیقی، انہیں طوطی ہند بھی کہا جاتا ہے۔

خواجہ نظام الدین اولیا کے چہیتے مرید اور فارسی و اردو کے پسندیدہ صوفی شاعر، ماہر موسیقی، انہیں طوطی ہند بھی کہا جاتا ہے۔

امیر خسرو کے دوہے

خسروؔ رین سہاگ کی جاگی پی کے سنگ

تن میرو من پیو کو دوؤ بھئے ایک رنگ

گوری سووے سیج پر مکھ پر ڈارے کیس

چل خسروؔ گھر آپنے رین بھئی چہوں دیس

سیج سونی دیکھ کے روؤں دن رین

پیا پیا کہتی پھروں پل بھر سکھ نہی چین

دیکھ میں اپنے حال کو روؤں زار و زار

وے گنونتا بہت ہیں ہم ہیں اوگن ہار

وہ گئے بالم وہ گئے ندیا کنار

آپے پار اتر گئے ہم تو رہے ایہی پار

بھائی رے ملاح ہم کو پار اتار

ہاتھ کو دیؤں گی مندرا گلے کو دیؤں گی ہار

شیام سیت گوری لے جن مت بھئی انیت

ایک پل میں پھر جات ہے جوگی کاکے میت

پنکھا ہو کر میں ڈلی ستی تیرا چاؤ

مج جلتی جنم گئی تیرے لیکھن بھاؤ

چکوا چکوی دو جنے ان مارے نہ کوے

اوہ مارے کرتار کے رین بچھوہی ہوے

Recitation

بولیے