سلام
مورے احمدؐ کملی والے تم پر لاکھوں سلام
عبداللہ کے نور نظر ہو
آمنہ کے لخت جگر ہو
شاہ دو عالم خیر البشر ہو
دائی حلیمہ کے پالے تم پر لاکھوں سلام
نور خدا محبوب خدا ہو
نام محمد صل علیٰ ہو
رتبے میں نبیوں سے سوا ہو
شان نبوت والے تم پر لاکھوں سلام
عرش بریں پر حق نے بلایا
جلوہ اپنا آپ دکھایا
رتبہ اعلیٰ آپ نے پایا
جگ کے تم ہو اجالے تم پر لاکھوں سلام
نبیوں کے سرتاج بنے ہو
امت کے معراج تمہیں ہو
سب کی رکھیا لاج تمہیں ہو
امت کے رکھوالے تم پر لاکھوں سلام
بت خانہ کو کعبہ بنایا
دین کا ہر سو ڈنکا بجایا
سارے جہاں کو کلمہ پڑھایا
تم ہو اللہ والے تم پر لاکھوں سلام
ہر دم چھائی غم کی گھٹا ہے
امت پر نازل یہ بلا ہے
بیڑا بھنور میں آن پھنسا ہے
پڑ گئے جان کے لالے تم پر لاکھوں سلام
ہوگا بپا جب روز محشر
تشنہ لب امت گھبرا کر
عرض کرے گی ساقیٔ کوثر
دے دے بھر بھر پیالے تم پر لاکھوں سلام
سنجرؔ کی تقدیر جگا دو
بگڑا ہر ایک کام بنا دو
اجڑا ہوا گھر اس کا بسا دو
تم ہو رحمت والے تم پر لاکھوں سلام
- کتاب : دیوان سنجرالمعروف گلدستہ کلام سجنر (Pg. 149)
- Author : سنجر غازیپوری
- مطبع : شیخ غلام حسین اینڈ سنز تاجران کتب کشمیری بازار لاہور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.