لم یلد و لم یولد
یہ زمیں یہ فلک
ان سے آگے تلک
جتنی دنیائیں ہیں
سب میں تیری جھلک سب سے لیکن جدا
اے خدا اے خدا
ہر سحر پھوٹتی ہے نئے رنگ سے
سبزہ و گل کھلیں سینۂ سنگ سے
گونجتا ہے جہاں تیرے آہنگ سے
جس نے کی جستجو
مل گیا اس کو تو سب کا تو رہنما
اے خدا اے خدا
ہر ستارے میں آباد ہے اک جہاں
چاند سورج تری روشنی کے نشاں
پتھروں کو بھی تو نے عطا کی زباں
جانور آدمی
کر رہے ہیں سبھی تیری حمد و ثنا
اے خدا اے خدا
نور ہی نور بکھرا ہے کالک نہیں
دوسرا کوئی حد گماں تک نہیں
تیری وحدانیت میں کوئی شک نہیں
لاکھ ہوں صورتیں
ایک ہی رنگ میں تو ہے جلوہ نما
اے خدا اے خدا
سونپ کر منصب آدمیت مجھے
تو نے بخشی ہے اپنی خلافت مجھے
شوق سجدہ بھی کر اب عنایت مجھے
خم رہے میرا سر
تیری دہلیز پر ہے یہی التجا
اے خدا اے خدا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.