Sufinama

ایک ہے اللہ یہ بتلا گیے شاہ امم

صدام حسین نازاںؔ

ایک ہے اللہ یہ بتلا گیے شاہ امم

صدام حسین نازاںؔ

MORE BYصدام حسین نازاںؔ

    ایک ہے اللہ یہ بتلا گیے شاہ امم

    پرچم حق دہر میں لہرا گیے شاہ امم

    کذب کا، کذاب کا، جگ سے صفایا ہو گیا

    صدق کی بو میں بسا دنیا گیے شاہ امم

    منزل مقصود کی جانب قدم ہوگا ترا

    اس پہ قائم رہ کہ جو فرما گیے شاہ امم

    جتنی دیواریں کھڑی تھیں فرش پر الحاد کی

    تیشۂ حق سے سبھی کو ڈھا گیے شاہ امم

    صرف مکہ اور مدینہ طیبہ ہی میں نہیں

    چپے چپے میں جہاں کے چھا گیے شاہ امم

    وہ رسولوں میں کسی کو مرتبہ حاصل نہیں

    اللہ اللہ مرتبہ جو پا گیے شاہ امم

    آمنہ بی بی مبارک ہو، تمہاری گود میں

    سر سے پا تک نور بن کر آ گیے شاہ امم

    اپنی شہزادی کو اپنے جسم کا ٹکڑا کہا

    کر کے ہر بیٹی کا سر اونچا گیے شاہ امم

    غم میں ان کا نام میں نے جب کبھی نازاںؔ لیا

    جال سے غم کے رہا فرما گیے شاہ امم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے