Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جس کا واصف ہے قرآں جو ہیں ولی اللہ کے

خواجہ ناظر نظامی

جس کا واصف ہے قرآں جو ہیں ولی اللہ کے

خواجہ ناظر نظامی

MORE BYخواجہ ناظر نظامی

    جس کا واصف ہے قرآں جو ہیں ولی اللہ کے

    وصف ہوں کیا کیا بیاں اس پیر حق آگاہ کے

    پائی ہے اہل نظر نے حق شناسی حق رسی

    رہنما ذرے بنے ہیں ان کی خاک راہ کے

    روشنی قلب سے روشن دو عالم ہو گئے

    ماند جلوے ہو گیے دنیا میں مہر و ماہ کے

    حق نے خود لا یعرف غیری سے مخلص کر دیا

    کوئی کیا جانے مراتب اولیا اللہ کے

    تارک الدنیا بنے اور محو ذات حق ہوئے

    پردہ دار عشق ہیں جلوے تری درگاہ کے

    دو جہاں کی عظمتیں قربان ان پر ہو گئیں

    جو نہیں طالب ہوئے دنیا میں عز و جاہ کے

    مأخذ :
    • کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 120)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے