Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گنبد_خضریٰ کا عکس_پُر_ضیا ہے پیلی_بھیت

انوار احمد قادری

گنبد_خضریٰ کا عکس_پُر_ضیا ہے پیلی_بھیت

انوار احمد قادری

MORE BYانوار احمد قادری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت شاہ جی محمد شیر میاں (پیلی بھیت-اتر پردیش)

    گنبد خضریٰ کا عکس پُر ضیا ہے پیلی بھیت

    شیر احمد شیر حیدر کا پتہ ہے پیلی بھیت

    راہ حق نور شریعت کا رہا ہے پیلی بھیت

    اور طریقت کے اصولوں کی جلا ہے پیلی بھیت

    جو ولایت کے فلک پر بن کے مثل کہکشاں

    چپ کا فضل حق سے اور چمکا رہا ہے پیلی بھیت

    اس کی ہو جائے گی طیبہ تک رسائی بالیقیں

    جو عقیدت سے در شاہ جی گیا ہے پیلی بھیت

    اعلیٰ حضرت پر عطائیں کس قدر شاہ جی کی تھیں

    بارہا جانا ہمیں بتلا رہا ہے پیلی بھیت

    نسبتوں کا سودا کرتے پھر رہے ہیں وہ کریں

    حاجتوں کا اپنی مرکز با خدا ہے پیلی بھیت

    فیض بغدادی و سرہندی جمالی ہے رواں

    اس لیے سب کے دلوں کا مدعا ہے پیلی بھیت

    میں مخالف سے ڈروں انوارؔ یہ ممکن نہیں

    غوث و خواجہ اور مدد پر با خدا ہے پیلی بھیت

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے