Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کھلا ہے یہ معمہ اب کہیں جا کر کی کیا تم ہو

عامر رحمتی

کھلا ہے یہ معمہ اب کہیں جا کر کی کیا تم ہو

عامر رحمتی

MORE BYعامر رحمتی

    کھلا ہے یہ معمہ اب کہیں جا کر کی کیا تم ہو

    خدا کی ذات یا شمس الضحیٰ بدرالدجیٰ تم ہو

    ازل سے اک تماشہ سا بنائے رکھا تھا جبکہ

    محب بھی خود خودی محبوب اور خود ہی خدا تم ہو

    یہاں تم ہو وہاں تم ہو عیاں نہاں تم ہو

    مری تو عقل یہ حیران ہے کس کس جگہ تم ہو

    یہ چارا گر مرے غم کا مداوا کر نہیں سکتے

    مرے مشکل کشا ہر درد کی میرے دوا تم ہو

    کھلا عرفان کا روپوش منظر تو یہی دیکھا

    کہیں پر مصطفیٰ تم ہو کہیں پر کبریا تم ہو

    محمد مصطفیٰ کے نور سے روشن ہوا ہے جو

    قیامت تک کسی سے بجھ نہ پائے وہ دیا تم ہو

    علیٰ الاعلان یہ سارے جہاں سے کہتا ہے عامرؔ

    ملا جس سے مجھے ایمان وہ رحمت پیا تم ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے