Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رفتہ رفتہ یہ جہاں بالکل فنا ہو جائے گا

محمد ولی

رفتہ رفتہ یہ جہاں بالکل فنا ہو جائے گا

محمد ولی

MORE BYمحمد ولی

    رفتہ رفتہ یہ جہاں بالکل فنا ہو جائے گا

    ایک دن آباد سب ملک بقا ہو جائے گا

    لخت دل نور نظر کوئی نہیں آوے گا کام

    پار جب حلقوم کے تیر قضا ہو جائے گا

    گل سا رخ نرگس سی آنکھیں خاک میں مل جائیں گی

    جب زمین قبر پر بستر ترا ہو جائے گا

    لگ گیا جس دم طمانچہ موت کا اے پہلوان

    دست و پا ہر ایک پھر تن سے جدا ہو جائے گا

    جیتے جی کے یار ہیں یہ سب عزیز و اقربا

    گور میں رکھ کر تجھے ہر اک جدا ہو جائے گا

    ہاتھ خالی جائے گا اس عالم فانی سے تو

    عمر کا لبریز جب پیالہ ترا ہو جائے گا

    عمر دو روزہ یہ کیوں پھرتا ہے بھولا اے ولیؔ

    دیکھ لینا ایک دن تو بھی فنا ہو جائے گا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے