Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ایمان میں شگاف عمل میں خلل پڑا

عزیزالدین رضواں قادری

ایمان میں شگاف عمل میں خلل پڑا

عزیزالدین رضواں قادری

MORE BYعزیزالدین رضواں قادری

    ایمان میں شگاف عمل میں خلل پڑا

    پردے سے جب وہ نور مجسم نکل پڑا

    آئی اجل تو دیکھ کے اک دم اچھل پڑی

    جس دم زباں سے میری انا الحق نکل پڑا

    قربان ایسی شان کریمی کے جائیے

    محشر میں رحمتوں کا سمندر ابل پڑا

    منزل کہاں کی جستجو کیسی کہاں کا عشق

    جس سمت سے میں نکلا اسی سمت چل پڑا

    یہ اپنے دہریانہ خیالوں کو دیکھ کر

    ابلیس کو گھمنڈ تھا وہ بھی اچھل پڑا

    گنج خفی میں عالم تنہائی سخت تھی

    اس واسطے وہ خاک کے سانچے میں ڈھل پڑا

    رضواںؔ نہ ہوگی ختم کبھی اپنی جستجو

    ایک نکتہ حل ہوا نیا نکتہ نکل پڑا

    مأخذ :
    • کتاب : الکبیر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے