Sufinama

شہرہ ہے آپ کی جس طرح ستم گاری کا

صادق جعفری

شہرہ ہے آپ کی جس طرح ستم گاری کا

صادق جعفری

MORE BYصادق جعفری

    شہرہ ہے آپ کی جس طرح ستم گاری کا

    ویسے ہی چرچا ہے میری بھی وفاداری کا

    لے کے دل میرا وہ ممنون تو ہونے سے رہے

    الٹے مجھ پر ہی ہے الزام گنہگاری کا

    ڈرو اللہ سے اتنا نہ ستاؤ مجھ کو

    کس سے سیکھا ہے سبق تم نے دل آزاری کا

    دل گذر گاہ خدا مسکن بت ہے اب تو

    عشق بازی میں یہ عالم ہے سیہ کاری کا

    خواب میں آئیں گے سرکار دو عالم صادقؔ

    آ گیا وقت ترے بخت کی بیداری کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے