Sufinama

کیا خبر تم کو کے کیا کرتا ہے عشق

رفیق اشرفی

کیا خبر تم کو کے کیا کرتا ہے عشق

رفیق اشرفی

MORE BYرفیق اشرفی

    کیا خبر تم کو کے کیا کرتا ہے عشق

    بادشاہوں کو گدا کرتا ہے عشق

    رسم الفت یوں ادا کرتا ہے عشق

    نیزے پر قرآں پڑھا کرتا ہے عشق

    عیش و عشرت سب فنا کرتا ہے عشق

    دل سے دنیا کو جدا کرتا ہے عشق

    در حقیقت رہتی ہے اس کی بقا

    ذات کو جس کی فنا کرتا ہے عشق

    دل کو بھاتی ہی نہیں پھر راحتیں

    درد الفت جب عطا کرتا ہے عشق

    دار پر دے کر انا الحق کی صدا

    ہنس کے سولی پر چڑھا کرتا ہے عشق

    ابتدا جس کی مینہ میں کی تھی اس کی

    کربلا میں انتہا کرتا ہے عشق

    بن گیا درویشؔ دیکھو تو رفیق

    اور آگے دیکھو کیا کرتا ہے عشق

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے