Sufinama

دل کو انوار محمد سے فروزاں کر لیں

فضلیؔ امیٹھوی

دل کو انوار محمد سے فروزاں کر لیں

فضلیؔ امیٹھوی

MORE BYفضلیؔ امیٹھوی

    دل کو انوار محمد سے فروزاں کر لیں

    شعلۂ طور چراغ تہ داماں کر لیں

    حسب ارشاد نبی کر کے جہاد اکبر

    پہلے اپنے دل کافر کو مسلماں کر لیں

    پھر اٹھیں ہو کے ہم آمادۂ ہر کرب و بلا

    سر بہ سر پیروی شاہ شہیداں کر لیں

    در جاناں پہ گزر اپنا جب ہی ممکن ہے

    عشق سے عہد کریں درد سے پیماں کر لیں

    اب ارادہ ہے مصمم کہ کریں ترک وطن

    اور مسکن بہ سر کوچۂ جاناں کر لیں

    مشعل راہ عدم چاہیے عشاق کو کیا

    داغ دل اپنے ذرا اور نمایاں کر لیں

    وہ جو آتے ہیں پریشانوں کی پرسش کے لیے

    ہم ذرا اور بھی حال اپنا پریشاں کر لیں

    منزل گور کی ظلمت کے لیے ہم فضلیؔ

    عکس رخسار نبی شمع شبستاں کر لیں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 227)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے