Sufinama

وہی جن کے تصرف میں خزانہ ہے خدائی کا

محمدالقادری ہادیؔ

وہی جن کے تصرف میں خزانہ ہے خدائی کا

محمدالقادری ہادیؔ

MORE BYمحمدالقادری ہادیؔ

    وہی جن کے تصرف میں خزانہ ہے خدائی کا

    کریں فاقے سے رہ کر کام خندق کی کھدائی کا

    ہمیشہ سے ہے شہرہ جود و حسنِ مصطفائی کا

    ازل سے لالہ و گل ہیں لیے کاسہ گدائی کا

    جو پوچھا دشمنی کا بدلہ کیا ہوگا تو سب بولے

    مکرم بھائی کے بیٹے، کرم حصہ ہے بھائی کا

    شہ کونین لیکن فقر کو ہی فخر فرمائیں

    غلام اُن کے ادا کرتے ہیں حق فرماں روائی کا

    ہوا یہ حضرت حسان پر انعام سے ثابت

    کہ جنت کی بشارت ہے صلہ مدحت سرائی کا

    گنا جائے نہ کیوں ہادیؔ بھکاری کج کلاہوں میں

    بڑا عزاز ہے یہ قادری کاسہ گدائی کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے