اگر تو خدا پر ہر حال میں راضی ہو تو سمجھ لے کہ خدا بھی تجھ پر راضی ہے۔
شیئر کیجیے
جو خدا سے دوستی رکھتا ہے اسے نفس سے دشمنی ضرور کرنی پڑتی ہے۔
شیئر کیجیے
جو خدا سے شرم رکھتا ہے اور فرائض کو بجا لاتا ہے خدا اس کو اس کے گناہوں کے سبب عذاب دینے سے شرم رکھتا ہے۔
شیئر کیجیے
عقل مند تین شخص ہوتے ہیں، پہلا وہ جو دنیا کو صرف خدا کے لیے ترک کرے، دوسرا وہ جو اس کے روبرو پیش ہونے سے پہلے خدا کو راضی کرے اور تیسرا وہ جو قبر میں جانے سے پیشتر سامانِ قبر مہیا کرے۔
شیئر کیجیے
یہ بڑی بے وقوفی ہے کہ انسان آگ اور کانٹوں کے بیچ بوئے اور امید رکھے کہ پھول کھلیں گے۔
You have exhausted your 5 free content pages. Register and enjoy UNLIMITED access to the whole universe of Urdu Poetry, Rare Books, Language Learning, Sufi Mysticism, and more.