میں نے بلند طلب کی تو اسے تواضع میں پایا، ریاست طلب کی تو اسے صحبت میں پایا، مروت کو طلب کیا تو اسے صدق میں پایا، فخر کو طلب کیا تو اسے فقر میں پایا، خدا کو طلب کیا تو اسے تقویٰ میں پایا، شرف کو طلب کیا تو اسے قناعت میں پایا، راحت کو طلب کیا تو اسے زہد میں پایا۔