Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Sheikh Shahabuddin Suhrawardi's Photo'

شیخ شہاب الدین سہروردی

1145 - 1234 | بغداد, عراق

سلسلۂ سہروردیہ کے مشہور بزرگ اور ’’عوارف المعارف‘‘ کے مصنف

سلسلۂ سہروردیہ کے مشہور بزرگ اور ’’عوارف المعارف‘‘ کے مصنف

شیخ شہاب الدین سہروردی

صوفی اقوال 21

تواضع سے افضل بندگی کا کوئی لباس نہیں جو تواضع کا خزانہ حاصل کرتا ہے وہ ہر شخص کے سامنے اپنی اصل حیثیت کو قائم رکھتا ہے اور خود بھی ہر ایک کو اس کے صحیح رتبہ پر برقرار رکھتا ہے۔

  • شیئر کیجیے

صوفیائے کرام کی مزید اخلاقی خصوصیت یہ ہے کہ وہ دنیا کی تھوڑی چیز پر قناعت کرتے ہیں۔

  • شیئر کیجیے

صوفیہ کا ایک اخلاقی وصف ایثار ہمدردی بھی ہے، اس کام پر ان کی قدرتی رحم و شفقت اور قوتِ ایمانی انہیں آمادہ کرتی ہے، وہ موجود چیز کو قربان کر دیتے ہیں اور گم شدہ چیز پر صبر کرتے ہیں۔

  • شیئر کیجیے

صوفیہ کا دوسرا اہم اخلاق ’’فعل تحمل و مدارات ہے‘‘ وہ مخلوق کی اذیت کو بخوشی برداشت کرتے ہیں۔

  • شیئر کیجیے

صوفیہ کے اخلاق کی ایک نمایاں خصوصیت سادگی اور بے تکلفی ہے، تصوف کا اصل مفہوم یہ ہے تکلف کو چھوڑ دیا جائے کیوں کہ تکلف ہی تنزل ہے اور اس کی وجہ سے انسان مخلص بندوں کی راہ سے پیچھے رہ جاتا ہے۔

  • شیئر کیجیے

متعلقہ صوفی شعرا

Recitation

بولیے