Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Sheikh Kalimullah Chishti's Photo'

Sheikh Kalimullah Chishti

1650 - 1729 | Delhi, India

Sufi Quotes of Sheikh Kalimullah Chishti

کوئی شخص ہمیں برائی سے یاد کرتا ہے تو ہمیں اس سے کوئی شکایت نہیں اس لیے کہ ہم اس سے زیادہ برائی کے مستحق ہیں، اس نے لطف کیا اور ہمیں کم گالیاں دیں، ہم نے اسے معاف کر دیا تم بھی اسے معاف کر دو۔

’’ہمارا اور تمہارا کام’’ سکہ و نقد جنس جمع کرنا نہیں ہے بلکہ دلوں کا اکٹھا کرنا مقصود ہے۔

سب داخلانِ طریقت کو تاکید کرنی چاہیے کہ ظاہر کو شریعت سے آراستہ رہیں اور اپنا باطن عشق مولیٰ سے پیراستہ۔

محبت ہی ایک ایسی چیز ہے جس پر دنیا میں ایمان و عمل کی صحت و سقم کا دارومدار اور آخرت میں مجازات کا حصہ ہے۔

اپنے تمام امور کو نسیان کے ہاتھ میں سونپ دینا توکل ہے۔

لوگوں کی جفا و قفا برداشت کریں اور لب نہ ہلائیں، ہمارا کام دلوں کو ایک جگہ کرنا ہے، اس میں جتنی بھی مشکلات پیش آئیں ان کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنا چاہیے۔

روزہ تمام عبادتوں سے افضل اور اشرف عبادت ہے بلحاظ اخفا و کتمان۔

وہ لوگ جنہوں نے شریعت کو ہاتھ سے چھوڑ دیا ہے اور ملحدانہ باتیں لقمۂ چرب حاصل کرنے کے لیے بکتے ہیں اور متشرع لوگوں کو بے حقیقی کا طعنہ دیتے ہیں ان پر افسوس ہے، ان کی توحید سب بے معنی ہے، وہ حال سے خالی ہیں، ایسے احمقوں کی صحبت میں نہیں بیٹھنا چاہیے۔

Recitation

Speak Now