رفعت سمنانی کا تعارف
رفعت سمنانی ایران کے معروف صوفی منش شاعر تھے، سمنان میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم کے بعد تہران منتقل ہو گئے، حج کے بعد درویش نعمت اللہی سلطان شاہی سلسلے میں شامل ہوئے اور گناباد میں سلطان علی شاہ کے ارادت مند رہے۔
انہوں نے نیشاپور، نہاوند اور خراسان میں قیام کیا اور کئی ایشیائی و عرب ممالک کے سفر کیے، ان کے اشعار میں اہل عرفان کی صحبت اور روحانی تجربات کی جھلک نمایاں ہے۔