قاسم انوار کا تعارف
تخلص : 'قاسم'
اصلی نام : قاسم انوار
قاسم انوار ۷۵۷ ہجری قمری میں آذربائیجان کے شہر سراب میں پیدا ہوئے, وہ شیخ صفی الدین اردبیلی کے خاندان کے پیروکار تھے اور شیخ صفی الدین کے فرزند صدرالدین موسیٰ نے انہیں "قاسم الانوار" کا لقب عطا کیا۔
ان کے طریقت میں داخل ہونے کے بارے میں مختلف روایات ہیں، جامیؔ کے مطابق، قاسم انوار ابتدا میں صدرالدین موسیٰ کے عقیدت مند تھے اور بعد میں صدرالدین علی یمنی کی صحبت اختیار کی، جو اوحدالدین کرمانی کے مریدین میں سے تھے۔