’’جس شخص میں یہ تین خصلتیں جمع ہو جائیں گی تو یوں سمجھنا چاہیے کہ حقیقت میں خدا اسے دوست رکھتا ہے‘‘۔
(۱) دریا جیسی سخاوت
(۲) آفتاب کی سی شفقت
(۳) زمین کی مانند تواضع
شیئر کیجیے
اہلِ محبت کا نشان ہمیشہ خدا کی اطاعت و بندگی پر سر تسلیم خم کرنا اور اس بات سے ڈرتے رہنا ہے کہ مبادا ہم دربارِ الٰہی سے ذلت کے ساتھ نکال نہ دیئے جائیں۔
شیئر کیجیے
بدبختی اور شقاوت کی علامت معصیت میں آلودہ رہنا اور اس بات کا امیدوار ہونا ہے کہ میں دربارِ الٰہی میں نظرِ قبول سے دیکھا جاؤں گا۔
شیئر کیجیے
حقیقت میں متوکل وہ ہے جو اپنے رنج و محنت کو خلق سے وابستہ نہ جانے۔
شیئر کیجیے
خدا کو پہچاننے کی علامت یہ ہے کہ بندہ مخلوق سے ہمیشہ بھاگتا رہے اور معرفت میں ہمیشہ خاموش رہے۔