Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Ibrahim ibn Adham's Photo'

ابراہیم بن ادھم

718 - 776 | بلخ, افغانستان

بادشاہ بلخ جنہوں نے خدا کی خاطر سلطنت کو خیرباد کہہ دیا

بادشاہ بلخ جنہوں نے خدا کی خاطر سلطنت کو خیرباد کہہ دیا

ابراہیم بن ادھم

صوفی اقوال 17

اگر تو ان چھ باتوں پر عمل کرے گا تو ہر بلا سے محفوظ رہے گا۔

اول یہ کہ جب تو گناہ کرنا چاہے تو خدا کا رزق کھا کر نہ کرے کیوں کہ یہ مناسب نہیں کہ تو جس کا رزق کھائے اسی کا گناہ کرے۔

دوسرے یہ کہ جب تو گناہ کرنا چاہے تو اس کی زمین پر نہ کرے، کسی اور جگہ کرے، یہ بہت بری بات ہے کہ اسی کا رزق کھا کر اسی کی زمین پر گناہ کیا جائے۔

تیسرے یہ کہ جب تو گناہ کرے تو ایسی جگہ کرے جہاں سے وہ تجھے نہ دیکھے، بڑے شرم کی بات ہے کہ اسی کا رزق کھا کر اسی کی زمین پر اسی کے سامنے گناہ کیا جائے۔

چوتھے یہ کہ جب ملک الموت تیری روح قبض کرنے لگیں تو تو ان سے کہے کہ تھوڑی دیر ٹھہرو، کوئی نیک عمل کر لوں، چوں کہ وہ ایک ساعت مہلت نہیں دیتے اس لیے یہ وقت غنیمت جان اور نیک عمل کر۔

پانچویں یہ کہ جب قبر میں منکر نکیر آئیں تو ان کو سوال و جواب سے باز رکھ ورنہ ان کے سوالوں کا صحیح جواب تیار رکھ۔

چھٹے یہ کہ جب قیامت کے روز تجھے دوزخ کی طرف لے کر چلیں، تو نہ جا، ورنہ وہ کام نہ کر جس کے باعث فرشتے تجھے دوزخ کی طرف کھینچیں بلکہ وہ عمل کر کہ تجھے بہشت عطا ہو۔

  • شیئر کیجیے

اگر تو چاہتا ہے کہ تیری ہر دعا قبول ہو تو لقمۂ حلال کے سوا پیٹ میں کچھ نہ ڈال۔

  • شیئر کیجیے

نماز، روزہ، حج اور زکوٰۃ سے وہ درجہ نہیں ملتا جو حلال کی روزی کھانے سے حاصل ہوتا ہے۔

  • شیئر کیجیے

ہر مرتبہ روزی حلال کھانے سے ہی ہوتا ہے۔

  • شیئر کیجیے

When you desire to commit a sin, get out of His kingdom.

When you desire to commit a sin, get out of His kingdom.

  • شیئر کیجیے

متعلقہ صوفی شعرا

"بلخ" کے مزید شعرا

 

Recitation

بولیے