Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Hayat Warsi's Photo'

حیات وارثی

سلسلہ وارثیہ سے عقیدت رکھنے والا شاعر

سلسلہ وارثیہ سے عقیدت رکھنے والا شاعر

حیات وارثی کے اشعار

مرے صیاد کو با وصف اسیری ہے یہ خوف

میں قفس میں بھی بنا لوں گا گلستاں کوئی

اس قدر یاد ہے بس عشق کی روداد حیاتؔ

جیسے دیکھا تھا کبھی خواب پریشاں کوئی

شیشے میں حسیں بادۂ گلفام حسیں ہے

مے خانۂ اسلام کا ہر جام حسیں ہے

زلفوں کا تصور سلاموں کی ہے بارش

مجبور غم عشق کی ہر شام حسیں ہے

Recitation

بولیے