Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
noImage

احمد حاتم

احمد حاتم

صوفی اقوال 5

جلدی کرنا شیطان کا کام ہے اور جلدی میں اکثر کام خراب ہوتے ہیں لیکن پانچ باتوں میں جلدی واجب ہے، اول مہمان کے آگے کھانا رکھنے میں، دوم میت کی تجہیر و تکفین کرنے میں، سوم جوان لڑکی کے نکاح کرنے میں، چہارم قرض ادا کرنے میں اور پنجم توبہ و استغفار کرنے میں۔

  • شیئر کیجیے

جو شخص قبرستان سے گزرے مگر عبرت حاصل نہ کرے اور اہلِ قبور کے لیے دعائے مغفرت نہ کرے اس نے اہلِ قبور اور اپنے ساتھ خیانت کی۔

  • شیئر کیجیے

چار چیزوں کو چار چیزوں سے بچاؤ، اول اعمالِ صالح کو ریا اور فخر سے، دوم وعظ کو طمع سے، سوم مروت کو احسان جتانے سے اور چہارم زر و مال کو بخیکی و اسراف سے۔

  • شیئر کیجیے

قیامت کے دن سب سے بدبخت وہ عالم ہوں گے جن کے علم پر لوگ تو عمل کریں لیکن وہ خود بے عمل رہیں۔

  • شیئر کیجیے

یہ انصاف نہیں کہ تم خدا کی نافرمانی کرنے پر لوگوں کو تو بُرا بھلا کہو لیکن اپنے آپ کو کچھ نہ کہو۔

  • شیئر کیجیے

Recitation

بولیے