Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
noImage

ابو محمد مرتعش

ابو محمد مرتعش کے صوفی اقوال

صرف اسباب پر بھروسہ کرنا مسبب الاسباب سے علیحدگی ہے۔

خدا کی دوستی صرف اس چیز سے ہے کہ اس کے دشمنوں سے دشمنی کرے خواہ اپنے ہوں یا غیر یا اپنا ہی نفس۔

ادائے فرض اس کے حکم کی تعمیل سمجھو، ذریعۂ نجات صرف اس کا فضل و کرم ہی ہوتا ہے۔

سب سے اچھی صحبت خدا کے دوستوں کی ہے اور سب سے بری صحبت دنیا دار امیروں کی ہے، جہاں سوائے غیبت و خوشامد کے اور کچھ نہیں ہوتا۔

Recitation

بولیے