اے کہ شرح والضحیٰ آمد جمال روئے تو
اے کہ شرح والضحیٰ آمد جمال روئے تو
نکتۂ واللیل وصف زلف عنبر بوئے تو
اے وہ کہ جس کے رخ روشن کے حسن و جمال کے لۓ والضحیٰ کی شرح نازل ہوئ
اور آپ کی عنبرین زلفوں کی خوشبو کے تعریف میں واللیل کی آیت نازل ہوئ۔
اے دو چشم سرمہ گینت کحل ما زاغ البصر
قاب قوسینست رمز گوشۂ ابروئے تو
آپ کی دونوں سرمگیں آنکھوں کا کاجل ہمارے لۓ زاغ البصر( آنکھوں کو روشن کرنے والا) ہے
اور قاب قوسَین آپ کی ابرو کے گوشے کا اشارہ ہے-
نسخۂ فیہ شفاء شہد گفتار خوشست
مایۂ یحی العظام آمد لب دل جوئے تو
آپ کی شہد جیسی شیریں خوش گفتاری فیہ شفاء کا نسخہ ہے
اور آپ کے دل آویز لب مایۂ یحی العظام ( مردوں کو زندہ کرنے والے) ہیں۔
سینۂ دندان تو از یٰسیں نشانے می دہد
سورۂ حٰم دارد حلقۂ گیسوئے تو
آپ کے دندان مبارک کا سینہ سورۂ یٰسین کی نشاندہی کرتا ہے
اور آپ کے گیسوؤں کا حلقہ سورۂ حٰم ہے۔
کعبۂ دل قبلۂ جاں یا رسول اللہ توئی
سجدۂ مسکیں حسنؔ ہر لحظہ بادا سوئے تو
یا رسول اللہ آپ ہی میرے دل کا کعبہ اور جان کا قبلہ ہیں۔
اس مسکین حسن کی سجدہ گاہ ہر لمحہ آپ کی ہی جانب ہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.