Sufinama

اونکار سبے کوئی سرجے راگ سُوَروپی انگ

کبیر

اونکار سبے کوئی سرجے راگ سُوَروپی انگ

کبیر

MORE BYکبیر

    اونکار سبے کوئی سرجے راگ سُوَروپی انگ

    نراکار نرگن اوِناسی کر واہی کو سنگ

    نام نرنجن نینن مدّھے نانا روپ دَھرنت

    نرنکار نرگن ابیناسی اپار اواہ انگ

    مہا سکّھ مگن کوئی ناچے اپجیے انگ ترنگ

    من اور تن تھر نہ رہتو مہا سکھ کے سنگ

    سب چیتن سب انند سب ہیں دکھ گہنت

    کہاں آدی کہاں انت آپ سکھ بچ پرنت

    اوم نے سب کی تخلیق کی ہے جو خود نغمے کی طرح ہے۔ وہ جسم سے بے نیاز ہے (نراکار) اور صفات سے پاک (نِرگُن) ہے۔ وہ لایموت (ابناسی) ہے۔ نام نِرنجن ہے لیکن نظروں میں طرح طرح کے روپ دھار کے سماتا ہے۔ وہ لا محدود ہے۔ لامتناہی ہے۔ لازوال ہے، وہ مہا سکھ ، مہا آنند (انتہائی سرور) کے عالم میں ناچتا ہے۔ تو بے شمار جسم موج در موج پیدا ہو جاتے ہیں۔ (انگ انگ میں نرنگ اٹھتی ہے) اس مہا سکھ اور مہا آنند کے ساتھ مل کر تن اور من اپنے آپ کو سنبھال نہیں پاتے۔ شعور اور احساس، عیش اور غم اس سے سرشار ہیں۔ (ہر انگ میں حس وحرک ہے، ہر انگ سکھ اور درد کو محسوس کرتا ہے) اس کی کوئی ابتدا نہیں ہے، کوئی انتہا نہیں ہے، وہ اپنے انبساط کے اندر سے جھلک رہا ہے۔

    (نوٹ اس نظم میں لفظوں کا جو حسن اور نشہ ہے وہ ترجمے میں نقل کرنا ناممکن ہے۔ پہلے چار مصرعوں کو باربار پڑھئے تو ان کی لذت خودبخود محسوس ہونے لگے گی۔)

    (ترجمہ: سردار جعفری)

    مأخذ :
    • کتاب : کبیر سمگر (Pg. 764)
    • Author :کبیر
    • مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے