Sufinama

انوار برستے ہیں اس پاک نگر کی راہوں میں

واصف علی واصف

انوار برستے ہیں اس پاک نگر کی راہوں میں

واصف علی واصف

MORE BYواصف علی واصف

    انوار برستے ہیں اس پاک نگر کی راہوں میں

    اک کیف کا عالم ہوتا ہے طیبہ کی مست ہواؤں میں

    اس نام محمد کے صدقے بگڑی ہوئی قسمت بنتی ہے

    اس کو بھی پناہ مل جاتی ہے جو ڈوب گیا ہو گناہوں میں

    گیسوئے محمد کی خوشبو اللہ اللہ کیا خوشبو ہے

    احساس معطر ہوتا ہے واللیل کی مہکی چھاؤں میں

    وہ بانیٔ دین مبین بھی ہے حٰم بھی ہے یاسین بھی ہے

    مسکینوں میں مسکین بھی ہے سلطان زمانہ شاہوں میں

    سب جلوے ہیں اس صورت کے وہ صورت ہی وجہ اللہ ہے

    اللہ نظر آ جاتا ہے وہ صورت جب ہو نگاہوں میں

    اللہ کی رحمت کے جلوے اس وقت میسر ہوتے ہیں

    سجدے میں ہوں جب آنکھیں پر نم اور نام محمد آہوں میں

    اس ناطق قرآں کی مدحت انسان کے بس کی بات نہیں

    ممدوح خدا ہیں وہ واصفؔ صد شکر کہ ہم ہیں گداؤں میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے