Sufinama

دل_و_جاں تم پہ قرباں ہیں معین_الدین اجمیری

عروج بریلوی

دل_و_جاں تم پہ قرباں ہیں معین_الدین اجمیری

عروج بریلوی

MORE BYعروج بریلوی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    دل و جاں تم پہ قرباں ہیں معین الدین اجمیری

    تمہارے بندے سلطاں ہیں معین الدین اجمیری

    دل اہل حقیقت میں جھلک ہے فیض باطن کی

    چراغ بزم عرفاں ہیں معین الدین اجمیری

    ضیائے فیض سے ذرے چمک کر مہر بنتے ہیں

    سراسر نور یزداں ہیں معین الدین اجمیری

    شریعت میں طریقت میں ہے جلوہ فیض حضرت کا

    معین دین و ایماں ہیں معین الدین اجمیری

    فلک سے بڑھ کے رفعت میں در اقدس تمہارا ہے

    ملائک جس کے درباں ہیں معین الدین اجمیری

    تمہارے فیض سے شاہا جہاں اس درجہ روشن ہے

    کہ ذرے مہر تاباں میں معین الدین اجمیری

    ہے زیبا خواجگی تم کو کہ ہر اعلیٰ سے اعلیٰ ہو

    سلامی در کے سلطاں ہیں معین الدین اجمیری

    عروجؔ خستہ خاطر کی خبر بہر خدا لیجیے

    کہ فکریں دشمن جاں ہیں معین الدین اجمیری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے