Sufinama

دردِ نہاں جو دل میں ہے ہجر نبی کا ہے

تراب الدین صدیقی

دردِ نہاں جو دل میں ہے ہجر نبی کا ہے

تراب الدین صدیقی

MORE BYتراب الدین صدیقی

    دردِ نہاں جو دل میں ہے ہجر نبی کا ہے

    درماں نصیب خیر سے حبِ نبی کا ہے

    اللہ بھیجتا ہے درود ان کے نام پر

    واللہ مرتبہ یہ ہمارے نبی کا ہے

    تخلیق کائنات ہوئی جن کے واسطے

    ’’بے شک خدا کے بعد سہارا انہی کا ہے‘‘

    اقصیٰ میں جمع سارے پیمبر بتا چکے

    کام اپنا شاہِ دیں کی فقط پیروی کا ہے

    تصدیق کرتا سید عالم کے اوج کی

    اعزاز یہ تو حضرتِ صدیق ہی کا ہے

    حضرت عمر نے خط لکھا دریا اتر گیا

    یہ اختیار آپ کے ایک امتی کا ہے

    پڑتا نہ تھا زمین پہ سایہ حضور کا

    یہ اعتقاد حضرت عثمان غنی کا ہے

    آرام مصطفیٰ پہ نماز اپنی وارنا

    یہ معتبر عمل ہے جو حضرت علی کا ہے

    طیبہ میں پھر ترابؔ پڑھے نعت آپ کی

    مقصد نہ دوسرا کوئی اس زندگی کا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے