Sufinama

بہت ہی شادماں ہے دیکھیے مستانہ وارث کا

سید قسیم الدین قسیمؔ

بہت ہی شادماں ہے دیکھیے مستانہ وارث کا

سید قسیم الدین قسیمؔ

MORE BYسید قسیم الدین قسیمؔ

    بہت ہی شادماں ہے دیکھیے مستانہ وارث کا

    جو ہے دیوانہ وارث کا جو ہے دیوانہ وارث کا

    پلاتے ہیں مریدوں کو وفا کا جام دیویٰ میں

    ادب سے نوش فرماتا ہے ہر فرزانہ وارث کا

    اگر شمع محبت یہ مرے الحاج وارث ہیں

    تو پھر بن جائے کیوں نہ میرا دل پروانہ وارث کا

    وہاں پر بھیک لینے کو رئیس و شاہ آتے ہیں

    کوئی دیکھے تو دیویٰ میں در شاہانہ وارث کا

    جواں ہوتے ہی بیعت قاری راقم شاہ سے کر لی

    قسیمؔ وارثی بچپن سے تھا دیوانہ وارث کا

    مأخذ :
    • کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 147)
    • Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
    • مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے