اللہ تیرا شکر ادا ہو نہیں سکتا
اللہ تیرا شکر ادا ہو نہیں سکتا
گو بندۂ نا چیز سے کیا ہو نہیں سکتا
حل عقدۂ باقی و فنا ہو نہیں سکتا
میں مل نہیں سکتا ہوں جدا ہو نہیں سکتا
کیا بندے سے ہو سکتا ہے کیا ہو نہیں سکتا
جو بندہ ہے بندہ ہے خدا ہو نہیں سکتا
توفیق مجھے طاعت خالص کی عطا کر
مجھ سے عمل زہد و ریا ہو نہیں سکتا
موقوف نہیں طور پہ کچھ تیری تجلی
کس چیز میں تو جلوہ نما ہو نہیں سکتا
کام آئے مرا سر رہ تسلیم و رضا میں
یہ کام بھی بے تیری رضا ہو نہیں سکتا
قابلؔ نہ چرا جان حزیں اس کی ادا سے
واللہ کہ رد حکم قضا ہو نہیں سکتا
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 239)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.