یا علیِ مرتضیٰ یوں تو کیا دیکھا نہیں
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
یا علیِ مرتضیٰ یوں تو کیا دیکھا نہیں
ہاں مگر ہارونِ احمد آپ سا دیکھا نہیں
اک سے اک دیکھے بہادر اس جہاں میں ہاں مگر
مثلِ حیدر کوئی دوجا سورما دیکھا نہیں
رب کرے اندھی وہ آنکھیں حشر کے دن بھی رہے
خم میں سب دیکھا تھا جس نے پر کہا دیکھا نہیں
یوں تو اصحابِ پیمبر محترم ہیں ہاں مگر
بعدِ احمد مرتضیٰ سا دوسرا دیکھا نہیں
شانِ حیدر میں حدیثیں جتنی آئی اتنی بھی
اوروں کی خاطر تو ہم نے ہاں سنا دیکھا نہیں
راہِ حق میں ہر ولی نے ہاں ہاں بولا ہے یہی
حیدر و صفدر سا ہم نے رہنما دیکھا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.