فقط تو ہی ہے اس دل کا سہارا یا رسول اللہ
فقط تو ہی ہے اس دل کا سہارا یا رسول اللہ
نہیں کوئی بجز تیرے ہمارا یا رسول اللہ
عطا ازنِ زیارت ہو مجھے بھی یا رسول اللہ
کرا دو سبز گنبد کا نظارہ یا رسول اللہ
رکھے جو اہلِ بیتِ پاک سے بغض و کنا مولیٰ
وہ ہرگز ہو نہیں سکتا تمہارا یا رسول
بچانے آ گیے فوری مجھے مشکل سے وہ لوگوں
مدد کو جس گھڑی میں نے پکارا یا رسول اللہ
مصیبت کے سمندر میں پھنسی ہے جو مری کشتی
ملے کشتی کو میری اب کنارہ یا رسول اللہ
علی سے بغض اور باتیں صحابہ کی جو کرتا ہے
نہیں ایسا کوئی بندہ گوارا یا رسول اللہ
رہے گا یہ حسنؔ طالب شفاعت کی نگاہوں کا
بروزِ حشر ہو جائے اشارہ یا رسول اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.