عجب حالت زمینِ کربلا تیری ہوئی ہوگی
دلچسپ معلومات
مناقب در شان حضراتِ شہیدانِ کربلا۔
عجب حالت زمینِ کربلا تیری ہوئی ہوگی
بہارِ گلشنِ پیغمبری جب لٹ رہی ہوگی
یزیدی فوج میں اس وقت ہیبت کا سما ہوگا
لبِ اصغر پہ جس دم مسکراہٹ کی لڑی ہوگی
سکینہ نے سنا پانی چچا عباس لائیں گے
لگائے آس پانی کی وہ باہر ہی کھڑی ہوگی
دلِ بیمار پر اس دم قیامت کا سما ہوگا
رداۓ زینبِ دلگیر جس دم چھن رہی ہوگی
جو تو نے کربلا کی ریت پر کر کے دکھایا ہے
بشر تو کیا فرشتوں سے نہ تیری ہمسری ہوگی
نہ بیعت کی کرو باتیں تم انصارِ حسینی سے
یقیناً سب نے بیعت مصطفیٰ کی کر رکھی ہوگی
ضیا ایسی تھی خیموں میں قسم اللہ کی اس دم
زمیں نے پھر کبھی دیکھی نہ ویسی روشنی ہوگی
نبی زادی نے خطبہ جب لعینوں میں دیا ہوگا
یزیدی فوج میں ہاں کھلبلی ہی کھلبلی ہوگی
غمِ آلِ پیمبر جس کے سینے میں بسا ہوگا
یقیناً حشر میں بخشش حسنؔ اس فرد کی ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.