حضرت_حر کے مقدر کو اجالا کر دیا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
حضرت حر کے مقدر کو اجالا کر دیا
نسبت شبیر نے ادنیٰٰ کو اعلیٰ کر دیا
اے حسین ابن علی تیری نرالی شان ہے
عظمت اسلام کو تو نے دوبالا کر دیا
سجدۂ شبیر کے رتبے کو ہوں لاکھوں سلام
کربلا کو ایک سجدے نے معلیٰ کر دیا
سر کٹا کر گھر لٹا کر حضرت شبیر نے
دین حق کا دو جہاں میں بول بالا کر دیا
راہ حق میں خون دے کر فاطمہ کے لال نے
کربلا کے عزم کو کوہ ہمالہ کر دیا
نسبت آل نبی کی شان یہ ہے اے شکیلؔ
قلب پژمردہ کو بھی جس نے مجلہ کر دیا
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 109)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.