ظالم کے ظلم کی رہی کچھ انتہا نہیں
ظالم کے ظلم کی رہی کچھ انتہا نہیں
صابر حسین آپ سا ہم کو ملا نہیں
بہر خدا حسین نے سر تو کٹا دیا
لیکن وقار دین کو مٹنے نہیں دیا
اک پھول مصطفیٰ کا معطر ہے آج تک
اک چاند زیر خاک ہے اور ڈوبتا نہیں
مولیٰ علی کے واسطے سورج پلٹ گیا
اعجاز آج تک یہ کسی کو ملا نہیں
حیرت ہے آپ عظمت شہ پوچھتے رہے
قرآں نے کیا درس مودت دیا نہیں
زہرا حسن حسین ہیں سردار خلد کے
قول نبی ہے قول خدا کیا پتہ نہیں
آل نبی کے چاہنے والوں کو اے شکیلؔ
اللہ نے اسے کبھی رسوا کیا نہیں
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 108)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.