دکھا دو اپنی مجھے بھی گلی غریب نواز
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ معین الدیں چشتی (اجمیر-راجستھان)
دکھا دو اپنی مجھے بھی گلی غریب نواز
ہو دور آنکھوں سے میری نمی غریب نواز
مرے بھی دل کے چمن میں بہار آئی ہے
ترے ہی صدقے اے ہندالولی غریب نواز
تمہیں ہو ہند کے راجا عطائے سرور ہو
تمہاری شان لکھے کیا کوئی غریب نواز
تمہارے قدموں کی برکت ہے بوئے ایماں سے
زمین ہند معطر ہوئی غریب نواز
ہمیشہ آپ کی چشم کرم میں رہتا ہوں
ستائے مجھ کو کوئی کیا، شقی غریب نواز
حضور آپ کے گلشن کے، سب عنادل کے
لبوں پہ رہتے ہیں نام نبی غریب نواز
کرم سے ماہ عرب کے ہمیشہ بھارت میں
چلے گی یوں ہی حکومت تری غریب نواز
عروج پر ترا جاہ و حشم نہ ہو کیوں کر
نبی نے دی ہے تجھے سروری غریب نواز
ہوا ہے نازاںؔ کو جس دن سے غم ترا حاصل
خوشی کی ہوتی نہیں ہے کمی غریب نواز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.