ذرہ ذرہ جگمگایا آمد سرکار پر
ذرہ ذرہ جگمگایا آمد سرکار پر
خوشبو پھیلی کوچہ کوچہ آمد سرکار پر
مرحبا صد مرحبا کی نغمگی آواز سے
گونج اٹھی ساری دنیا آمد سرکار پر
بیٹیوں کو عزتوں کا تاج اب ہوگا نصیب
ہوگیا یہ آشکارا آمد سرکار پر
دیکھیے تاریکیوں کا ہوگیا قصہ تمام
ہر طرف ہے نور بکھرا آمد سرکار پر
ہر کوئی ہے شادماں اور ہر کسی کے لب پہ ہے
شاد مانی کا ترانہ آمد سرکار پر
جوش پر ہے اس قدر مولیٰ کا دریائے کرم
جس نے بھی جو چاہا پایا آمد سرکار پر
ہر زباں پہ آمد سرکار ہی کا ذکر ہو
ہے یہی نازاںؔ کا کہنا آمد سرکار پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.