جس کے بھی دل کا ہوا مہماں علی کا لاڈلا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)
جس کے بھی دل کا ہوا مہماں علی کا لاڈلا
عفو کا اس کے بنا ساماں علی کا لاڈلا
دین محبوب خدا میں تاکہ آجائے بہار
کربلا میں ہوگیا قرباں علی کا لاڈلا
اپنے کندھوں پر بٹھاتے ہیں رسول ہاشمی
سوچیے ہے کس قدر ذیشاں علی کا لاڈلا
جا ملا رب العلیٰ سے اور رسول پاک سے
پڑھتے پڑھتے نیزے پر قرآں علی کا لاڈلا
رنج و غم سے چور ہے، پر سب کو آتا ہے نظر
اللہ اللہ کس قدر فرحاں علی کا لاڈلا
حالت سجدہ میں قرباں ارض کربل میں ہوا
حضرت بی فاطمہ کی جاں، علی کا لاڈلا
کربلا ہے نام اس کا نور افشاں ہے جہاں
نیر تاباں، مہ تاباں، علی کا لاڈلا
جس کی بو محسوس کرتے ہیں شہنشاہ زمن
ہے جناں کا ایسا اک ریحاں علی کا لاڈلا
نوجواں بیٹے کے لاشے کو اٹھا کر گود میں
صبر کا تھامے رہا داماں علی کا لاڈلا
مجھ سے عاصی کو سنائے گا اے نازاںؔ حشر میں
دیکھنا تم مژدۂ غفراں علی کا لاڈلا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.