Sufinama

جس کا کوئی جواب نہ آیا آج تک

صبا وارثی

جس کا کوئی جواب نہ آیا آج تک

صبا وارثی

MORE BYصبا وارثی

    جس کا کوئی جواب نہ آیا آج تک

    بے مثل وہ حسین کا سجدہ ہے آج تک

    فوج سپاہ شام تو مٹی میں مل گئی

    عباس کا فرات پہ قبضہ ہے آج تک

    تاریخ کربلا کو زمانے گزر گئے

    آب فرات ٹھوکریں کھاتا ہے آج تک

    یہ بھی صلہ حسین کی قربانیوں کا ہے

    اسلام دنیا بھر میں چمکتا ہے آج تک

    کعبہ تیرے غلاف سے لگتا ہے یہ پتہ

    تو بھی غم حسین مناتا ہے آج تک

    یا رب ہے تیرے ہاتھ میں اب میرا فیصلہ

    میں نے تیرے حسین کو چاہا ہے آج تک

    جو معرکہ ہوا تھا صباؔ کربلا میں وہ

    میرے دل و دماغ پہ چھایا ہے آج تک

    مأخذ :
    • کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 129)
    • Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
    • مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے