Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

لے کے آئے ہیں ہم چشمِ تر مصطفیٰ

رحمت اللہ زعیم

لے کے آئے ہیں ہم چشمِ تر مصطفیٰ

رحمت اللہ زعیم

MORE BYرحمت اللہ زعیم

    لے کے آئے ہیں ہم چشمِ تر مصطفیٰ

    ’’ڈال دیجے کرم کی نظر مصطفیٰ‘‘

    حشر کی دھوپ میں کالی کملی رہے

    میں جھکائے چلوں اپنا سر مصطفیٰ

    بس وہیں سب فرشتوں نے دی حاضری

    جس نے بھیجا درود آپ پر مصطفیٰ

    آپ کا نام لے کر جو مانگے کوئی

    کیسے ہو وہ دعا بے اثر مصطفیٰ

    آپ کی یاد ہو آپ کی بات ہو

    یوں ہی گزریں یہ شام و سحر مصطفیٰ

    مجھ کو آئے گا جینے کا تب ہی مزا

    زیست طیبہ میں ہو جب بسر مصطفیٰ

    آپ ہی کا سہارا ہے بس حشر میں

    میں گنہگار ہوں سر بسر مصطفیٰ

    ہجر میں آپ کے جاں بہ لب ہے زعیمؔ

    اب بلا لیجے طیبہ نگر مصطفیٰ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے