Sufinama

سرور دیں کی محبت میں جو نکلے آنسو

اویس رضا عنبرؔ

سرور دیں کی محبت میں جو نکلے آنسو

اویس رضا عنبرؔ

MORE BYاویس رضا عنبرؔ

    سرور دیں کی محبت میں جو نکلے آنسو

    کام محشر میں وہی آئے ہمارے آنسو

    کاش وہ دن بھی مقدر ہو کبھی ہم بھی کہیں

    سبز گنبد کی جھلک دیکھ کے چھلکے آنسو

    بخششوں کے لیے سرکار بروز محشر

    اپنی امت کے لیے تم نے نکالے آنسو

    جو گناہوں سے پشیمان ہوا پھرتا ہے

    اس پہ لازم ہے کہ وہ خوب بہائے آنسو

    سر جھکائے ہوئے شاہان جہاں روتے ہیں

    ان کی دہلیز پہ بہتے ہیں سبھی کے آنسو

    رائگاں جا نہیں سکتے وہ کبھی بھی عنبرؔ

    ہجرِ سرکار مدینہ میں جو چھلکے آنسو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے