وہ کون لوگ ہیں جو زمانے پہ چھائے ہیں
وہ کون لوگ ہیں جو زمانے پہ چھائے ہیں
جو دل در رسول سے ہر دم لگائے ہیں
محشر میں سب کی لاج، بچائیں گے! سوچ کر
بس آس مصطفیٰ کے، کرم سے لگائے ہیں
واجب ہوئی ہے ان پہ شفاعت حضور کی
تربت مرے رسول کی جو دیکھ آئے ہیں
ممکن نہیں ہماری لحد میں ہوں ظلمتیں
ہم نے چراغ عشق دلوں میں جلائے ہیں
اے دین پاک تیری حفاظت کے واسطے
ابن علی نے چاند سے بیٹے کٹائے ہیں
خیرات لینے فاطمہ زہرا کے لال کی
دروازۂ علی پہ گنہ گار آئے ہیں
ذکر نبی کے واسطے، عنبرؔ خدا گواہ
شعرا تمام بزم میں تشریف لائے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.