Sufinama

جو کامل ہو تو ایسا ہو کرامت ہو تو ایسی ہو

نواب رستم علی

جو کامل ہو تو ایسا ہو کرامت ہو تو ایسی ہو

نواب رستم علی

MORE BYنواب رستم علی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    جو کامل ہو تو ایسا ہو کرامت ہو تو ایسی ہو

    جو ہادی ہو تو ایسا ہو ہدایت ہو تو ایسی ہو

    عطا کی دولت دیں آن واحد میں ہزاروں کو

    جو داتا ہو تو ایسا ہو سخاوت ہو تو ایسی ہو

    دکھائی ایسے بے دیں کو رہ دیں آپ نے دم میں

    جو رہبر ہو تو ایسا ہو عنایت ہو تو ایسی ہو

    ولی اللہ لاکھوں ہو گئے فیضان صحبت سے

    جو عارف ہو تو ایسا ہو ولایت ہو تو ایسی ہو

    طلب جو کچھ کیا رستم نے بخشا عین رحمت سے

    جو مولیٰ ہو تو ایسا ہو عنایت ہو تو ایسی ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے