Sufinama

دیکھنے کو تو کیا کیا نہ دیکھا

منور بدایونی

دیکھنے کو تو کیا کیا نہ دیکھا

منور بدایونی

MORE BYمنور بدایونی

    دیکھنے کو تو کیا کیا نہ دیکھا

    تجھ کو دیکھا تو تجھ سا نہ دیکھا

    در ہی جب مصطفیٰ کا نہ دیکھا

    سب برابر ہے دیکھا نہ دیکھا

    ان کو پایا تو کیا کیا نہ پایا

    ان کو دیکھا تو کیا کیا نہ دیکھا

    ان کے پردوں کے جلوے تو دیکھے

    ان کے جلوؤں کا پروانہ دیکھا

    پانے والوں کے دامن بھرے ہیں

    دینے والے کو دیتا نہ دیکھا

    بے طلب مل رہی ہیں مرادیں

    مانگتے ان کا منگتا نہ دیکھا

    نیتیں سب کی بھردی گئی ہیں

    اس قدر دینے والا نہ دیکھا

    جس کے سائے میں دیکھی یہ دنیا

    اس کا دنیا میں سایا نہ دیکھا

    سامنے ہے وہ جلوہ منورؔ

    دیکھ لے پھر نہ کہنا نہ دیکھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے