تماشا تو اہلِ نظر دیکھتے ہیں
تماشا تو اہلِ نظر دیکھتے ہیں
تجھے دیکھتے ہیں جدھر دیکھتے ہیں
نہیں دیکھتا جن غریبوں کو کوئی
انہیں شاہِ جن و بشر دیکھتے ہیں
گری ٹوٹ کر ہم پہ رحمت خدا کی
جو دیکھا کہ حضرت ادھر دیکھتے ہیں
نہ چھیڑو ہمیں حشر میں اے ملائک
وہ دیکھو شہِ بحر و بر دیکھتے ہیں
یہ آتا ہے جی میں کہ پتھر سے پھوڑیں
جدا تیرے در سے جو سر دیکھتے ہیں
وہ روشن ہیں نقشِ کفِ پا کہ جس کو
تعجب سے شمس و قمر دیکھتے ہیں
بس اے عیشؔ اب بزمِ مولود میں چل
تری راہ اہلِ ہنر دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.