جو مرضی مصطفیٰ کی ہے وہی مرضی خدا کی ہے
جو مرضی مصطفیٰ کی ہے وہی مرضی خدا کی ہے
بڑی عزت خدا کے ہاں رضائے مصطفیٰ کی ہے
رضائے مصطفیٰ کو دیکھ اگر تو اہل سنت ہے
کہ اس کو دیکھنا سنت جناب کبریا کی ہے
یہ اجرائے ’’رضائے مصطفیٰ‘‘ اک کارنامہ ہے
کہ یہ سنت خدا کی اہلِ سنت نے ادا کی ہے
لبِ احمد کے ہلتے ہی اجابت دوڑتی آئی
خدا نے پوری کر دی جو محمد نے دعا کی ہے
برابر عرش کے ممکن نہیں ہے فرش ہو جائے
کہاں آقا کہاں بندہ وہ نوری ہیں یہ خاکی ہے
بشیرؔ اللہ کو محبوب ہے محبوب کی سیرت
شریعت جس کو کہتے ہیں وہ نقل ان کی ادا کی ہے
- کتاب : رضائے مصطفیٰ (Pg. 1)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.