Sufinama

یزیدیت سے بغاوت در_حسین کی بھیک

خواجہ شایان حسن

یزیدیت سے بغاوت در_حسین کی بھیک

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان شہیدِ کربلا حضرت امام حسین (کربلا-ایران)

    یزیدیت سے بغاوت در حسین کی بھیک

    شہادتوں کی عنایت در حسین کی بھیک

    ہے دین اور شریعت رسول کی لیکن

    ہمارے پاس یہ دولت در حسین کی بھیک

    در رسول پہ جا کر غلام کہتے ہیں

    ہے تخت و تاج و حکومت در حسین کی بھیک

    ہر اک ولی کی زباں پہ یہ ورد جاری ہے

    ملی ہے ہم کو ولایت در حسین کی بھیک

    نبی کا عشق ہے چاہت علی و زہرا کی

    علاؤ الدین کی نسبت در حسین کی بھیک

    خدا کا شکر ہے صدقہ ہے کملی والے کا

    جہاں میں شہرت و عزت در حسین کی بھیک

    ہے میرے قلب میں شایاںؔ حب اہل بیت

    ملی ہے یہ بھی وراثت در حسین کی بھیک

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے